کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے خفیہ اطلاع پر سافٹ ویئر ہاؤس پر چھاپہ مارا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے بزنس ایونیو میں واقع سافٹ ویئر ہاؤس کے عملے سے پوچھ گچھ کی اور ڈیٹا کی تفصیلات بھی حاصل کی۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کے حکام کے مطابق شاہراہِ فیصل پر واقع بزنس ایونیو کے چھٹے فلور پر قائم سافٹ ویئر ہاؤس میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔
سافٹ ویئر ہاؤس میں موجود عملے سے پوچھ کچھ کی گئی، جبکہ دفتر میں موجود ڈیٹا کی تفصیلات بھی حاصل کی گئی۔
چھاپے کے دوران بزنس ایونیو کے داخلی و خارجی راستوں کو بند رکھا گیا۔
ایف آئی اے حکام نے 2 گھنٹے سے زائد سافٹ ویئر ہاؤس میں چھان بین کی اس دوران 8 افراد سے بیانات بھی لیئے گئے، مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔