سعودی عرب کا 31 مارچ سے اپنے تمام ایئرپورٹ کھولنے کا فیصلہ

January 12, 2021

رواں برس پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے حج و عمرہ کے امکانات روشن ہوگئے، سعودی عرب نے31 مارچ سے ملک کے تمام ایئرپورٹ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

سعودی ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ کورونا سے زیادہ متاثر ملکوں کے سوا تمام ممالک کو فلائٹس آپریشن کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ جن ممالک میں کورونا کا پھیلاؤ ہوگا، ان کے شہریوں کے کیس کی جانچ پڑتال ہوگی۔

سعودی ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ مسافروں کے لیے کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔

سعودی حکومت کی قائم کمیٹیز ان ممالک کے مسافروں کے کیسز کی جانچ کے بعد فیصلہ کرنے کی پابند ہوں گی۔