حالات بہتر ہوئے تو شادی کے بارے میں سوچیں گے، ورون دھون

January 13, 2021

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار ورون دھون اور ان کی ڈیزائنر گرل فرینڈ نتاشا دلال بولی وڈ کی سب سے مقبول شخصیات میں سے ہیں۔ دونوں کے بارے میں2020 میں خبریں تھیں کہ اس سال دونوں رشتے میں بندھ کر اپنے رشتے کو نیا نام دیں گے، لیکن کورونا وائرس وبا ایسی پھیلی کی ساری منصوبہ بندی پھیل ہوگئیں۔ حال ہی میں ورون دھون نے نتاشا دلال اپنے شادی کو لے کر خاموشی توڑی ہے۔ ورون دھون نے حال ہی میں اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال کے ساتھ شادی کے حوالے سے نیا انکشاف کیا ہے۔ فلم فیئر کو دیئے انٹرویو میں ورون دھون نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ وہ سال 2021 میں نتاشا کے ساتھ پنے رشتے کو آئندہ سطح (نیکسٹ لیول) پر لے کر جائیں۔ ورون دھون نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے ہر کوئی میری شادی کے حوالے سے بات کر رہا ہے، لیکن ابھی کچھ فکس نہیں ہوا ہے۔ ورون دھون نے کہا کہ ابھی بھی دنیا میں غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ اس سال حالات جب سدھریں گی، تب ہم شادی کرسکتے ہیں۔ ہم اس بارے میں سوچ رہے ہیں، لیکن جب حالات بہتر ہوجائیں گے، تب زیادہ اچھے سے سوچیں گے۔یاد رہے کہ ورون دھون اور نتاشا اسکول کے دنوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور دونوں گزشتہ کئی سال سے ریلیشن میں ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا تھا کہ میں کلاس 6 میں پہلی بار نتاشا سے ملا تھا۔ 11 ویں یا 12 ویں تک ہم اچھے دوست تھے، پھر ہم کلوز فرینڈ بن گئے۔ گزشتہ سال کروا چوتھ کے موقع پر نتاشا دلال اداکار انل کپور کے گھر کروا چوتھ کی پوجا میں اسپاٹ ہوئی تھی۔ پوجا میں وہ لال جوڑے میں دکھائی دی تھی، جس سے واضح تھا کہ انہوں نے بھی ورون دھون کے لئے کروا چوتھ کا برت رکھا۔ورون دھون کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو ان کی نئی فلم قلی نمبر-1حال ہی میں امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی ہے۔ اس میں ان کے ساتھ سارہ علی خان لیڈ رول میں تھیں۔ اس فلم میں ورون دھون اور سارہ علی خان کے علاوہ راجپال یادو، جاوید جعفری اور پریش راول جیسے ستارے اہم کردار میں تھے۔ فلم کو اچھا رسپانس نہیں ملا۔