عبدالرزاق داؤد ٹیکسٹائل سیکٹر کا برآمدات میں اضافہ برقرار رکھنے پر خوش

January 13, 2021

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمدات میں اضافے کو برقرار رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں عبدالرزاق داؤد نے جولائی تا دسمبر 2020ء کے اعداد و شمار کا حوالہ پیش کیا اور کہا کہ ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات 16 فیصد اضافے کے بعد 2 ہزار 17 ملین امریکی ڈالر ہوچکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریڈی میڈگارمنٹس 25 فیصد اضافے سے 1 ہزار181 ملین امریکی ڈالرز ہیں جبکہ ٹینٹ اور کینوس کی برآمدات 57 فیصد اضافے سے 62 ملین تک پہنچ چکی ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت نے یہ بھی کہا کہ نان ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں صحت مند نمو بھی حوصلہ افزا ہے، جولائی تا دسمبر 2020 کے اعداد و شمار، دوا سازی کی برآمدات 25 فیصد اضافے سے 138 ملین امریکی ڈالر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایتهل الکوحل (صنعتی) 14 فیصد اضافے سے 182 ملین امریکی ڈالرز ہے، تمباکو اور سگریٹ کی برآمدات 84 اعشاریہ 50 فیصد اضافے سے 29 ملین امریکی ڈالر ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پروسیسڈ فوڈ کی برآمدات 120 فیصد اضافے سے 25 ملین امریکی ڈالر تک پہنچی۔