انوشکا و ویرات کی بیٹی کا نام مداحوں نے تجویز کردیا

January 13, 2021

بھارتی ادکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی بیٹی کا نام کیا رکھا جائے اس حوالے سے مداحوں کی جانب سے تجاویز کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

دو روز قبل اس سپر اسٹار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور اس خبر کو خود ویرات نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

ان کی اس خوشی میں ان کے مداح بھی بھرپور انداز میں شامل ہوئے اور ان پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کی برسات کردی۔

تاہم اب ان یہ مداحوں کی جانب سے ویرات اور انوشکا کے لیے ان کی بیٹی کا نام تجویز کرنے کا بھی سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے اسٹار جوڑی کی بیٹی کے لیے کئی نام کی تجاویز سامنے آئیں، لیکن سب سے زیادہ نام ’سڈنی‘ کا شور رہا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس نام کی وجہ یہ بتائی کہ ان کی بیٹی 11 جنوری کو پیدا ہوئی اور اسی دن بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف بہت محنت سے ٹیسٹ میچ ڈرا کیا تھا۔