پارلیمنٹ سے تناؤ، کویت کی کابینہ نے استعفیٰ پیش کردیا

January 14, 2021

کویت سٹی (جنگ نیوز )پارلیمنٹ سے تناؤ کے بعد کویت کی کابینہ نے استعفیٰ پیش کردیا،عرب میڈیا کے مطابق ان کی جانب سے یہ اقدام پارلیمنٹ میں وزرا کے انتخاب اور دیگر معاملات پر جوابدہی کے لیے پیش ہونے سے چند روز قبل سامنے آیا۔کابینہ کے تقرر کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان تناؤ کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کے لیے پہلا بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے۔