لال یا سفید گوشت؟ صحت کیلئے کیا مفید ہے؟

January 14, 2021

گوشت ہماری غذا کا ایک بڑا اور اہم حصہ ہے، کم از کم ہفتے میں دو سے تین بار گوشت کا استعمال عام کیا جاتا ہے، ایسے میں جاننا ضروری ہے کہ گوشت ہماری صحت کے لیے کس قسم کا گوشت مفید ہے۔

غزائی ماہرین کی جانب سے گوشت کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے، گوشت پروٹین حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے، ماہرین کے مطابق لال گوشت یعنی کے گائے، پھینس، بچھیا اور بکرے کا گوشت لال ہوتا ہے اور ان کے گوشت میں کولیسٹرول کی مقدار بھی زیادہ ہوتا ہے جس کے سبب ان کے زیادہ استعال سے دل کی بیماریوں سمیت دیگر بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سفید گوشت جیسے کہ مرغی، مچھلی اور دیگر سمندری غزاؤں میں کولیسٹرول کی سطح کم پائی جاتی ہے اور ان کے استعمال سے بیماریاں جنم نہیں لیتی بلکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی کا استعمال ہفتے میں دو سے تین بار لازمی کرنا چاہیے۔

کس گوشت کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے:

ماہرین کے مطابق گوشت کو اپنی غذا کا حصہ بنانے سے پہلے اس کی مقدار کا تعین ضرور کر لیں، اگر لال گوشت کھا رہے ہیں تو اعتدال کے ساتھ اس کا استعمال کریں اور ساتھ میں سبزی وغیرہ سالاد کی شکل میں ضرور کھائیں، اس بات کو یقینی بنائیں کے لال گوشت کے استعمال کے دوران اس میں موجود چربی اچھی طرح سے صاف کی گئی ہو۔

پروٹین حاصل کرنے یا وزن میں کمی کے لیے ماہرین کی جانب سے مچھلی اور مرغی کا گوشت تجویز کیا جاتا ہےجبکہ اس کا استعمال بھی بغیر اضافی تیل کے سبزی کے ساتھ کیا جانا چاہیے۔

سفید گوشت خاص طور پر مچھلی، سرخ گوشت سے زیادہ صحت کے لیے مفید ہے کیونکہ ان میں چربی اور کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور ہضم کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔

سرخ گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے جیسے کہ دل سے منسلک شریانوں اور جگر میں چربی کا جمع ہو جانا، بلند فشار خون۔