دنیا پاکستانی معیشت کی معترف ہے، فردوس عاشق اعوان

January 14, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہدنیا پاکستانی معیشت کی معترف ہے جبکہفضل الرحمٰن اور اچکزئی افغانستان کے سحر سے نکل نہیں پا رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹوٹی پھوٹی پی ڈی ایم ہوسِ اقتدار میں اندھی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہفضل الرحمٰن کی قیادت میں جھوٹ ہی پی ڈی ایم کا آخری سہارا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے کی باتیں کرنے والوں نے استعفے تو نہیں دیے البتہ اُن کی عقل استعفا دے چکی ہے۔

فردوس عاشق نے مزید کہا کہقومی سلامتی کے اداروں، دوست ممالک اور سی پیک سے متعلق منفی پروپیگنڈا شکست خوردہ پی ڈی ایم کی مسلسل ناکامیوں اور عوام کی جانب سے ان کو ملے زخموں کا نتیجہ ہے۔