• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کرنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں، بزدار


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا المیہ ہے، کرپشن کرنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں، سابق ادوار میں سیاست کو کرپشن سے آلودہ کیا گیا۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی میں بے دردی سے قومی وسائل کو لوٹا گیا، سیاست کو ذاتی کمائی کا ذریعہ بنانا عوام سے ظلم کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے مضر اثرات سے پورا معاشرہ تباہ ہوتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ماضی میں کرپشن نہ کی جاتی تو پاکستان کا شمارآج ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا۔

تازہ ترین