ٹماٹر کی درآمد روکنے کیلئے سندھ حکومت کا وفاق کو خط

January 14, 2021


سندھ حکومت کی جانب سے ٹماٹرکی درآمد روکنے اور پیاز کی برآمد کے اقدامات کرنےکے لیے وفاق کو خط لکھا گیا ہے۔

وفاق کو خط وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کی جانب سے لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس سال ملک میں پیاز اور ٹماٹر کی فصلوں کی پیداوار میں صوبہ سندھ پہلےنمبر پر ہے۔

اسماعیل راہو کی جانب سے وفاق کع لکھے گئے خط کے متن کے مطابق ٹماٹر درآمد ہونے اور پیاز برآمد نہ ہونےسے قیمتوں میں زبردست کمی ہوئی ہے۔

اسماعیل راہو کے مطابق سندھ کے کسان ٹماٹر اور پیاز کی مناسب قیمت وصول نہیں کر پا رہے ہیں، کسان ٹماٹر کی درآمد پر پابندی کے لیے سندھ بھر میں احتجاج بھی کرچکے ہیں۔

خط میں اسماعیل راہو کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ٹماٹر کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں، وزارت تجارت اور وزارت فوڈ سیکیورٹی پیاز ایکسپورٹ کی اجازت دے۔