امریکا نے چینی کپاس، ٹماٹر سے بنی مصنوعات پر پابندی لگادی

January 14, 2021

امریکا نے چین کے سنکیانگ ریجن کی کپاس اور ٹماٹر سے بننے والی تمام مصنوعات پر پابندی لگا دی۔

امریکی کسٹمزاینڈ بورڈر پروٹیکشن کا کہنا ہے کہ امریکا نے جبری مزدوری کے خدشات پرچین کے سنکیانگ ریجن کی کپاس اور ٹماٹر سے بننے والی تمام مصنوعات کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔

امریکی محکمہ داخلہ سیکیورٹی کے قائم مقام سربراہ کے مطابق اس پابندی سے امپورٹرز کویہ پیغام بھیجا گیا ہے کہ کسی بھی طرح کی جبری مشقت برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکا نے چین سے 9 ارب ڈالر کی کپاس اور 10 ملین ڈالر کی ٹماٹر سے بنی مصنوعات درآمد کی تھیں۔