بھارتی خفیہ ایجنسی کا دہشتگرد کراچی سے گرفتار

January 14, 2021


کراچی میں پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی کا حمایت یافتہ خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کی جانب سے جاری اعلامیہ کےمطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے شخص کا نام منصور عرف انیل ہے، اس نے بھارت سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کر رکھی ہے اور اس کا تعلق علیحدگی پسند تحریک سے ہے۔

منصور سی پیک منصوبوں، حساس تنصیبات اور گیس پائپ لائن پر حملوں سمیت دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔

اس کے علاوہ ملزم حساس تنصیبات کی ریکی اور دھماکا خیزمواد کی ترسیل بھی کرتا تھا، گرفتار ملزم سے ایک کلو دھماکا خیز مواد، بارودی سرنگ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔