سندھ میں کورونا وائرس کے 1235 مریضوں کی تشخیص، 11 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

January 14, 2021

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو کورونا وائرس کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 11 مریض جاں بحق ہوگئے جس سے مجموعی اموات کی تعداد 3755 تک پہنچ گئی ہے۔ اور شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 13008 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 1235 کیسز سامنے آئے ہیں جوکہ تشخیصی شرح کا 9.5 فیصد بنتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 2538842 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن میں سے 231953 کیسز کا پتہ چلا ہے ان میں 91 فیصد یعنی 210774 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 647 مریض بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 17424 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 16525 گھر وں میں، 12 آئسولیشن مراکز میں اور 887 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 817 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 92 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق 1235 نئے مریضوں میں سے 979 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 351 ، ضلع شرقی 293 ، ضلع وسطی 121 ، ضلع کورنگی 119 ، ضلع ملیر 54 اور ضلع غربی 41 شامل ہیں۔

جبکہ صوبے دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 48، مٹیاری 27 ، جامشورو 24 ، ٹنڈو الہیار 21 ، شہید بینظیر آباد اور ٹھٹھہ 19-19، جیکب آباد 16 ، گھوٹکی 7، خیرپور ، شکارپور اور ٹنڈو محمد خان 6-6، لاڑکانہ اور سکھر 5-5، قمبر اور سجاول 4-4، نوشہروفیروز اور عمرکوٹ 3-3، کشمور 2 اور میرپورخاص میں ایک کیسز رپورٹ ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔