امریکا دھمکیوں اور پابندیوں سے گریز کرے، ترکی

January 14, 2021

ترک وزیر دفاع نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ روسی دفاعی نظام کی خریداری کے تنازعے پر مذاکرات دوبارہ شروع کرے اور دھمکیوں اور پابندیوں سے گریز کرے۔

ترک وزیر دفاع نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ پابندیوں جیسی دھمکی آمیز زبان استمعال کرنے سے باز رہے۔

اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ترکی روس سے ایس 400 دفاعی نظام کی دوسری قسط کی خریداری کے لیے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔

روسی دفاعی نظام کی خریداری پر امریکا نے گزشتہ ماہ ترکی کی ڈیفنس انڈسٹریز کیخلاف پابندیاں عائد کی تھیں۔