وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

January 14, 2021

وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، جہاں انھیں مختلف اقدامات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر اعظم پنجاب کے صنعنتی اداروں میں انسپکٹر لیس رجیم کا بھی افتتاح کریں گے جہاںپنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے۔

وزیراعظم کو قبضہ مافیا کے خلاف اب تک کے اقدامات اور کامیابیوں پر بھی بریف کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کو ایگریکلچر مارکیٹنگ سے متعلق بھی بریف کیا جائے گا۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔

اس ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے امور پر وزیراعظم کو بریف کریں گے۔