نیب کراچی کے تین افسران کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع

January 15, 2021

کراچی(امداد سومرو) قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد کے اعلیٰ حکام نے نیب کراچی کے تین افسران کے خلاف کرپشن کی پشت پناہی کرنے الزام میں محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی ہے۔

د ی نیوز کے پاس موجود سرکاری دستاویزات کی نقل کے مطابق نیب کراچی کے گریڈ 18کے ڈپٹی ڈاریکٹرز عبدالفتح اور امداد پلیجو اور گریڈ 16کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈاریکٹر پرکاش نے کرپشن کیس کی تفتیش کے دوران لاکھوں روپئے کی کرپشن کی تحقیقات میں کرپشن کی پشت پناہی کی ۔

جبکہ نیب کے ترجمان نوازش علی عاصم کا کہنا تھا کہ نیب کراچی کے کسی افسر کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں کی جارہی انہوں نے اس بات کا جواب نہیں دیا کہ نیب کراچی کے تین افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

تاہم دستاویزات کے مطابق تینوں افسران بڑے پیمانے پر کرپشن کیس میں ملزمان کا ساتھ دیا اور تحویل میں لی گئی دستاویزات کو نظرانداز کیا۔

ڈپٹی ڈاریکٹر نیب ہیڈکواٹرز اسلام آباد زیشان حیدر کی طرف سے لکھے گئے ایک خط کے مطابق مزکورہ افسران جو کہ حکومت سندھ کے روشن علی کانسرو مینیجنگ ڈاریکٹر سندھ ٹورزم ڈپارٹمنٹ کے کیس میں حاصل کی گئی دستاویزات اور تحقیقات اور تین چھاپوں کی تفصیلات کا جواب دیں۔

نیب اسلام آباد ہیڈکوارٹرز سے لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تینوں افسران نے تفتیشی افسران کو سپروائز نہیں کیا اور حاصل کردہ دستاویزات کا غلط استعمال کیا واضع رہے کہ اس سے قبل ایک اور افسرکو نیب نے تحقیقات کرکے اسے برطرف کردیا تھا۔