پاکستان کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ایمان کاحصہ سمجھتے ہیں،مولانا عبدالنعیم

January 15, 2021

لاہور(وقائع نگارخصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مبلغ مولانا عبدالنعیم اور ناظم تبلیغ لاہور مولانا قاری قاری عبدالعزیزنے ہربنس پورہ میں ختم نبوت اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے۔ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں ۔ اس موقع پر مولانا قادربخش اعوان، مولانا محمدمعاویہ ،مولانا اسلام الدین، قاری محمداختر سمیت معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔