پنجاب کی صنعتوں کو آج سے گیس کی فراہمی بند

January 15, 2021


ملک میں گیس کا بحران تاحال برقرار ہے، سوئی نادرن گیس کمپنی نے پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کردی ہے۔

سوئی ناردرن کمپنی کی طرف سے پنجاب میں صنعتوں گیس کی سپلائی کا بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں آج سے 16 جنوری کی شام 5 بجے تک گیس کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ گیس بندش کے فیصلے کا اطلاق برآمدی صنعتوں پر نہیں ہوگا۔