اروشی اور رندیپ کی ویب سیریز کی شوٹنگ شروع

January 16, 2021

بالی وڈ اداکارہ اروشی روتیلا اور اداکار رندیپ ہودا کی نئی ویب سیریز کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا۔

اداکارہ اروشی روتیلا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوٹنگ کے آغاز کی تصویر شیئر کی اور اس سے متعلق تفصیلات بھی بتائیں۔

اروشی روتیلا نے اداکار رندیپ ہودا کی تعریف بھی کی۔ اس پوسٹ کو کچھ ہی دیر میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے پسند کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویب سیریز کا نام انسپکٹر اویناش ہے جس میں رندیپ ہودا پولیس اہلکار کا کردار نبھائیں گے۔