پولیومہم میں ایک روزکااضافہ

January 16, 2021

لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہور، راولپنڈی میں پولیو مہم میں ایک دن کااضافہ کر دیا گیا،مہم میں اضافہ کی درخواست دو ضلعوں نے کی جسے منظور کر لیا گیا،سخت موسم کے وجہ سے ضلعوں کی درخواست کو منظور کیا گیا،مہم کے دوران پنجاب بھر میں 1.64 کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں۔