کراچی کا موسم آج خشک اور سرد رہے گا

January 16, 2021


کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے ۔

شہر میں شمال کی سمت سے چلنے والی ہلکی ہواؤں میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے ۔