واٹس ایپ کا پالیسی میں تبدیلی مؤخر کرنے کا فیصلہ درست ہے: فواد چوہدری

January 16, 2021

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے پالیسی میں تبدیلی مؤخر کرنے کے فیصلے کو درست قدم قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے حالیہ پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ ’واٹس ایپ کا پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی مؤخر کرنے کا فیصلہ درست سمت میں قدم ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’فیس بک جیسی کمپنیاں بہت بڑی آبادی کو متاثر کرتی ہیں لہذا اہم ہے کہ ڈیٹا کی سیکیورٹی جیسے فیصلے صارفین کے علم میں ہوں۔‘

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ’ڈیٹا اور پرائیویسی ہر صورت میں یقینی بنائی جائے۔‘

خیال رہے کہ واٹس ایپ نے ڈیٹاشیئرنگ پالیسی میں تبدیلی مؤخر کردی۔ یہ فیصلہ صارفین کے ڈیٹا شیئرنگ سےمتعلق خدشات کےپیش نظر کیا گیا۔

واٹس ایپ نے تنقید کے بعد ڈیڈ لائن 8 فروری سےبڑھاکر15مئی کردی، واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ پالیسی پر نظر ثانی کیلئے صارفین کی رائے بھی شامل کریں گے۔