سعودی عرب اور قطر کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بحال

January 18, 2021

دمام(شاہدنعیم)سعودی عرب اور قطر کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔ حمد بندرگاہ سے 27 کنٹینر دمام پہنچے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سمندر کے راستے تجارتی روابط بھی معمول پر آگئے۔ کنگ عبدالعزیز پورٹ نے ٹوئٹر کے سرکاری اکاؤنٹ پر بیان میں کہا ہے کہ مملکت اور قطر کے درمیان کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔