مقررہ وزن سے زائد پر 27 گاڑیوں کا چالان

January 18, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے اوور لوڈنگ کے ذریعے سڑکوں کی تباہی کا باعث بننے والے ٹریلرز کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر روڈ ٹران سپورٹ اتھارٹی نے ضلع کی مین شاہراہوں پر چیکنگ کے دوران سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے ایکسل لوڈ کے مقررہ وزن کی خلاف ورزی پر 27 گاڑیوں کو چالان کردیا جبکہ گاڑیوں کے مالکان پر 67ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔