ڈاکار ریلی کے دوران فرانسیسی موٹرسائیکل سوار ہلاک

January 18, 2021

سعودی عرب میں منعقدہ ڈاکار ریلی میں شریک فرانسیسی موٹر سائیکل سوار بیار شربان مقابلے کے دوران حادثے کا شکار ہوکر دنیا سے چل بسے۔

ڈاکار ریلی 2021 کی انتظامیہ نے فرانسیسی موٹر سائیکل سوار کی موت کی اطلاع گزشتہ روز عام کی تھی، انتظامیہ نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 10 جنوری کو مقابلے میں شریک تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

52 سالہ موٹر سائیکل سوار حادثے کے باعث کومہ میں چلا گیا تھا، جس کے بعد شدید زخمی موٹر سائیکل سوار کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے جدہ سے فرانس منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران سفر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔