کیا میں خوش اخلاق و ملنسار نہیں؟ شاہ رخ کا کلکتہ نائٹ رائیڈر سے سوال

January 18, 2021

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے مذاق کرتے ہوئے اپنی ہی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

آئی پی ایل کی ٹیم کے مالک مشترکہ طور پر شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ جوہی چاولہ کے شوہر جے مہتا ہیں۔

شریک مالک جے مہتا کی سالگرہ پر کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں شاہ رخ خان، جے مہتا اور ان کی اہلیہ جوہی چاولہ موجود ہیں۔

اس تصویر کے ساتھ کلکتہ نائٹ رائیڈر نے جے مہتا کو ٹیم کا سب سے خوش اخلاق و ملنسار شخص قرار دیا۔

اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے بھی جے مہتا کو سالگرہ کی مبارکباد دی، لیکن ساتھ میں شاہ رخ خان نے سوال اٹھادیا کہ ’کیا وہ ملنسار نہیں؟‘

شاہ رخ خان کے اس سوال اٹھانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصورں کا سلسلہ جاری ہے۔