تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی،مریم نواز

January 18, 2021


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، ہم چاہتے ہیں غیر جمہوری قوتوں کا سیاست میں عمل دخل نہ ہو۔

مریم نواز نے پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے پہلے دن کہہ دیا تھا عمران خان صرف ایک مہرہ ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اداروں کی جمہوری عمل میں مداخلت ختم ہونی چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمارے کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنے آپ سے ہی خطرہ ہے، ان کا دم ہرخواہش پر نکل رہا ہے ان کی ہر خواہش پوری نہیں ہوگی۔