امارات میں کورونا ویکیسین کیلئے عمر کی حد 18 سے 16 سال کردی گئی

January 18, 2021

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کورونا وائرس کی ویکسین سب کو دی جائے گی۔ اس حوالے سے عمر کی حد 18 سے کم کرکے 16 برس کر دی گئی ہے۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ تمام شہریوں اور ملک میں مقیم غیرملکیوں کو ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 16 برس کی عمر کے ان تمام لوگوں کے لیے ویکسین کا بندوبست کر دیا گیا ہے جو شرائط پر پورے اتر رہے ہوں۔ مقامی شہریوں اورغیرملکیوں میں کسی قسم کا کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔

واضح رہے کہ امارات میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہریوں کو کورونا ویکسین کی مزید 84 ہزار 852 خوراک دی جاچکی ہیں۔

قومی مہم میں اب تک ویکسین کی مجموعی طور پر 18 لاکھ 82 ہزار 778 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔