جلد حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے، شبلی فراز

January 19, 2021

براڈ شیٹ کے حوالے سے حقائق سامنے لانے والی حکومتی کمیٹی کے کنوینر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ آج شام یا بدھ تک حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ نے وفاقی وزیر شبلی فراز سے سوال کیا کہ حکومت تو ملک سے لوٹی ہوئی رقم واپس لانا چاہ رہی تھی، وہ رقم تو پاکستان آئی نہیں، مگر الٹا براڈ شیٹ کو ساٹھ ملین کی رقم دینا پڑ گئی؟

اس پر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کو یہ رقم پچھلی حکومتوں کے دوران دیے جانے والے این آر اوز کی وجہ سے دینا پڑی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس این آر او کا حکومت ذکر کرتی ہے اسے تو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا تھا۔