کیا میں ملنسار نہیں ہوں؟ تو کیا ہوں؟ شاہ رخ خان کا کلکتہ نائٹ رائیڈرز سے سوال

January 19, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ کے شوہر اور انڈین پریمیئرلیگ ( آئی پی ایل )کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک جے مہتا نے گزشتہ روزاپنی 59 ویں سالگرہ منائی۔جے مہتا کی سالگرہ پر کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جے مہتا کی مختلف تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جن میں سے ایک میں وہ آئی پی ایل ٹیم کے بقیہ شریک مالکان اہلیہ جوہی چاؤلہ اور شاہ رخ خان کے ساتھ موجود ہیں۔ کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے جے مہتا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے اور ساتھ ہی انہیں اپنی ٹیم کا سب سے زیادہ ملنسار اور شریف آدمی بھی کہا ہے۔شاہ رخ خان نے کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جے مہتا کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے تاہم ازراہ مذاق انہوں نے لکھا ہے کہ کیا میں ملنسار نہیں ہوں؟ تو کیا ہوں؟مداحوں کی جانب سے شاہ رخ کی اس ٹوئٹ پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔