فہیم الدین شیخ سے ثروت قادری و دیگر رہنماؤں کا اظہار تعزیت

January 19, 2021

کراچی (اسٹاف رپوٹر) پاکستان سنی تحریک مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن و مرکزی ترجمان فہیم الدین شیخ کے بہنوئی شہاب الدین کے انتقال سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے تعزیت اور گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا جن میں سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری جمیعت علمائے پاکستان کے سربراہ علامہ ابوالخیر زبیر،سنی تحریک کے بلال سلیم قادری، انجمن نوجوانان اسلام کے سربراہ سلیم عطاری و دیگر شامل ہیں۔