اروشی روتیلا کے گاؤن کی قیمت جان کر مداح دنگ رہ گئے

January 19, 2021

بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ اور سپرماڈل اروشی روتیلا نے کچھ دن پہلے جو گاؤن پہنا تھا اس کی قیمت جان کر لوگ حیران رہ گئے۔

نئے سال کی ایک تقریب میں اداکارہ نے لال رنگ کا لباس پہنا تھا جس کی ان کے مداحوں نے خوب تعریف بھی کی تھی۔ اب اسکی قیمت منظر عام پر آگئی جسے جان کر لوگ حیران ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروشی روتیلا کا گاؤن فلپائن کے مشہور فیشن ڈیزائنر نے بنایا جس کی قیمت 45 ہزار امریکی ڈالر ہے جو کہ 32 لاکھ 87ہزار سے زائد بنتی ہے۔

اس حوالے سے فیشن ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ انہیں اروشی کا لباس تیار کرنے میں خوشی ہوئی اور اسے مکمل کرنے میں 150 گھنٹے لگے۔