WTO نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کو قوانین کے خلاف قرار دے دیا

January 19, 2021

اسلام آباد(مہتاب حیدر) ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے بیاکسلی اورینٹڈ پولی پروپولین پر عائد کردہ اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے خلاف ہے۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ہیڈ کواٹرز کے اعلا ن کے مطابق یکم دسمبر 2016 کو کی گئی سن سیٹ ریویوبھی آرٹیکلز 1 اور 18.1 اینٹی ڈمپنگ ایگریمنٹ کے خلاف ہے،ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے سفارش کی ہے کہ اینٹی ڈمپنگ ایگریمنٹ کے سلسلے میں آسانیاں فراہم کرے۔ متحدہ عرب امارات نے بھی کہا ہے کہ ان سفارشات پر عمل کیا جائے۔