جعلی بھرتیاں ریفرنس، سپریم کورٹ کی ٹرائل کورٹ سے رپورٹ طلب

January 19, 2021

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے جعلی بھرتیوں کے ذریعے قومی خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے سے متعلق نیب کے ریفرنس کے ملزم و یونین کونسل روات کے سابق سیکرٹری جاوید اختر چوہدری کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کے دوران ٹرائل کورٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ہے۔