ٹریفک قوانین پر بلاامتیاز عملدرآمد کروایا جائے‘ آئی جی اسلام آباد

January 19, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے پیر کو ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے اُن کا استقبال کیا۔آئی جی نے لائسنس کے حصول کیلئے آئے شہریوں سے ڈیوٹی پر مامور عملہ کے رویئے بارے بھی استفسار کیا۔ آئی جی نے ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ ون ویلنگ اور کالے شیشے والی گاڑیوں‘ غیرقانونی پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔