ہائیکورٹ:طالبعلم کو میڈیکل کالج میں داخلہ نہ دینے کیخلاف درخواست کی سماعت کل ہو گی

January 19, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے طالب علم کو میڈیکل کالج میں داخلہ نہ دینے کے خلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے لیگل ایڈوائزر نے بتایا کہ وائس چانسلر اسلام آباد میں موجود ہیں آئندہ سماعت پر جواب جمع کرادیا جائے گا۔