کراچی: فائر بریگیڈ کی ہیلپ لائن تاحال خراب

January 19, 2021

کراچی کے محکمہ فائر بریگیڈ کی ہنگامی ہیلپ لائن اور مرکزی کنٹرول آفس کے لینڈ لائن نمبرز خراب ہونے سے کسی بھی ہنگامی صورت حال میں شہریوں کا فائر بریگیڈ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 12گھنٹے سے فائر بریگیڈ مرکز کے نمبر فنی خرابی کی وجہ سے بند ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام نے کہا کہ فون نمبروں کی خرابی سے متعلق گزشتہ روز شکایت کی تھی۔