تعلیم کی ابتر صورتِحال، سندھ ہائیکورٹ پروفیسرز پر برہم

January 19, 2021

سندھ ہائی کورٹ سندھ نے پروفیسرز اور اساتذہ کو ترقی نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران صوبے میں تعلیم کی ابتر صورتِ حال پر پروفیسرز پر اظہارِ برہمی کی ہے۔

دورانِ سماعت عدالتِ عالیہ کے جج جسٹس امجد سہتونے کہا کہسندھ کے بچوں کو نہ اچھی تعلیم مل رہی ہے نہ اچھی ڈگری، ناقص تعلیم کی وجہ سے سندھ کے بچوں کو ملازمتیں تک نہیں مل رہیں، اس کے برعکس گلگت بلتستان کے نتائج سندھ سے زیادہ اچھے آ رہے ہیں۔


درخواست گزارکے وکیل نعیم اقبال نے عدالت کو بتایا کہ پروفیسر 20،20 سال سے ایک ہی گریڈ میں بیٹھے ہیں۔

جسٹس امجد سہتو نے کہا کہ پروفیسر انہی کالجز میں پڑھاتے ہیں، جہاں کے نتائج 48 فیصد بھی نہیں آئے، جو اساتذہ اچھی تعلیم نہیں دے سکتے وہ ترقیوں کے مستحق بھی نہیں۔

سیکریٹری تعلیم نے عدالتِ عالیہ کو یقین دہانی کرائی کہ اساتذہ کو ترقی دیتے وقت پرفارمنس مدِ نظر رکھیں گے۔