پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 176پوائنٹس کا اضافہ

January 19, 2021

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس 176پوائنٹس اضافے سے 45903 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 386 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 45 ہزار 978 رہی۔

حصص بازار میں آج 49 کروڑ شیئرز کے سودے تقریباً 20 ارب روپے میں طے ہوئے۔

کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 37 ارب روپے بڑھ کر 8301 ارب روپے ہے۔