اہل بلوچستان کیلئے ہمارے دل اور دروازے ہمیشہ سے کھلے ہیں، حافظ نعیم

January 20, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی قائدین و مقامی ذمہ داران کے دورہ کراچی کے موقع پر ان کے اعزاز میں ادارہ نور حق میں استقبالیہ دیا گیا، جس میں بلوچستان کے صوبائی ذمہ داران، مجلس شوریٰ کے اراکین، اضلاع کے امراء و سیکریٹریز اور جے آئی یوتھ کے صدورنے شرکت کی،جبکہ بلوچستان کے امیر مولانا عبد الحق ہاشمی، سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے بھی خطاب کیا، حافظ نعیم الرحمٰن نے ان کو بریفنگ دی۔مولانا عبد الحق ہاشمی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ کراچی کے ساتھ اہل بلوچستان کا بڑا گہرا، قلبی اور دیرینہ تعلق ہے، دونوں علاقوں کے درمیان ہمیشہ برادرانہ تعلقات رہے ہیں قبل ازیں حافظ نعیم نے کہا کہ اہل بلوچستان کے لیے ہمارے دل اور دروازے ہمیشہ سے کھلے ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے تعلقات میں وسعت اور استحکام پیدا ہوا ہے، حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی کو منی بلوچستان کہا جاتا ہے لیکن بد قسمتی سے اہل اقتدار نے اہل کراچی کو ہمیشہ مایوس کیا ہے، آج یہ شہر مسائلستان بن چکا ہے۔