بنک لاکرز توڑنے میں ملوث گروہ کے مزید 4 کارندے گرفتار

January 20, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گلستان جوہرمیں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بینک ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران لاکرز توڑ کر لوٹنے والے گروہ کے مزید 4 کارندوں نور الحسن،عاشور علی، حشمت حسن اورشوکت علی کوگرفتارکرلیا، ایس ایس پی ایس آئی یو حیدر رضا نے بتایا کہ گرفتار گروہ کے 8 کارندے محمد ناصر عرف عطااللہ ، سید علی حسین ،عالم خان ،عبداللہ ، روف اللہ ، میر حیدر علی،محمد عاقل اور محمد سالک کو پہلے ہی گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ،دستی بم اور 10 کلو گرام منشیات برآمد کی جا چکی ہے، ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ حال ہی میں کراچی منتقل ہوئے تھے اور نجم الحسن عرف لاجمل نے گروہ کے ایک مفرور ساتھی حشمت سے رابطہ کیا،گروہ نے آنے والے دنوں میں کراچی میں بینکوں کے لاکروں کو توڑنے کا منصوبہ بنایا،انہوں نے بتایا کہ روفی شاپنگ سینٹر میں واقع نجی بینک میں داخل ہونے اور سیکیورٹی گارڈ کو قابو کرنے کا منصوبہ ملزم عاشور علی اور روفی شاپنگ سینٹر میں تعینات سیکیورٹی گارڈ نجم الحسن نے بنایا تھا۔