وزیر قانون کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ،متعدد تجاویز منظور

January 20, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی،خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امورو کوآپریٹوز راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں گزشتہ روزکابینہ کمیٹی قانون کا 47 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکریٹری قانون سمیت متعلقہ سیکرٹریز بھی موجود تھے۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے بارہ ایجنڈا امور پر غور و خوض کیا گیا۔ کمیٹی نے متعدد تجاویز کی منظوری دی جن میں ڈی جی خان کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چئیرپرسن اور ٹیکنیکل ایکسپرٹ کی نامزدگی، مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کا قیام، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل2021 میں ترمیم اور پنجاب پولیس ڈیپارٹمنٹ سروس رولز 2017 میں ترمیم کی تجاویز شامل ہیں۔کمیٹی نے لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس اور پنجاب میوزیم ایکٹ 2021 کے مسودوں کی منظوری دیتے ہوئے پاکستان بیت المال اور محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کے تحت آٹھ پناہ گاہیں بنانے کے معاہدے کی توثیق بھی کر دی۔