اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں دھماکا

January 20, 2021


اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس سے آس پاس کی عمارتیں لرز اٹھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دھماکے سے متعلق مزید اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

مقامی میڈیا کا حوالے دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے آس پاس موجود عمارتیں لرز اٹھیں، جبکہ دھماکے کے مقام سے دھواں اٹھتا ہوا نظر آرہا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق امکان ہے کہ دھماکا نرسنگ ہوم کی عمارت میں ہوا، اس دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

علاوہ ازیں یہ اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ اس دھماکے کے بعد عمارت کا ملبہ دور دور تک پھیل گیا۔

ریسکیو اہلکار، فائرفائٹرز اور پولیس متاثرہ مقام پر امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس دھماکے کی ممکنہ وجہ گیس لیکج ہوسکتی ہے۔