یورپ کے مختلف ممالک میں شدید برف باری،ٹریفک روانی متاثر

January 21, 2021

برسلز (این این آئی )یورپ کے مختلف ممالک میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت ملک بھر میں وقفے وقفے سے شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ وقفے وقفے سے شدید برفباری کو شہریوں کی جانب سے خوب انجوائے کیا گیا جبکہ بعض شاہراہوں پر بھاری ٹریفک روک دی گئی۔شدید بر ف باری کے باعث کئی انچ برف پڑنے سے شاہراہیں بند اورہزاروں گاڑیاںبرف میں پھنس گئیں ۔پیرس ائیرپورٹ بھی برف پڑنے پروازیں منسوخ کر کے ائیرپورٹ بھی بند جبکہ ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر تے ہوئے متاثرہ علاقوں میں برف ہٹانے اور شاہراوں پر پھنسی گاڑیاں نکالنے کا کام اور امدادی کارروائیاں کر دی ہیں۔دوسری جانب اسپین میں برفانی طوفان گزرنے کے بعد بھی حالات اب تک معمول پر نہ آ سکے، برفانی طوفان گزرنے کے بعد بھی تاحال متعدد سڑکیں بند ہیں۔علاوہ ازیں برطانیہ کے بھی بعض علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی تیسرے روز شدید برف باری ہوئی جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔