شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

January 21, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہید پولیس اہلکار میر محمد میمن کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کر دی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب منشیات فروشوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچی تھی،ملزمان نے مزاحمت کے دوران زیر استعمال گاڑی پولیس اہلکار میر محمد میمن پر چڑھا دی تھی، نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت سینئیر پولیس افسران نے شرکت کی، شہید کے پسماندگان میں2بیٹے، ایک 5 ماہ کی بیٹی اور بیوہ شامل ہیں ۔