بس جلانے کے مقدمہ میں عزیر بلوچ اور امین بلیدی عدم ثبوت پر بری

January 21, 2021

بس جلانے کے مقدمہ میں عزیر بلوچ اور امین بلیدی عدم ثبوت پر بری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شہر میں ہڑتال کے دوران بس جلانے کے مقدمہ میں لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ اور امین بلیدی کو عدم ثبوت و شواہد پر بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ عدالت نے مقدمہ میں مفرور حبیب جان سمیت 7 گینگ کارندوں کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔ بدھ کے روز سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ کی سماعت ہوئی ۔ گزشتہ سماعت پر حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا ۔