سفارش اور دھمکی ہمارے دروازے پر آکر ختم ہوجاتی ہے، چیئرمین نیب

January 21, 2021

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) چیئرمین نیب جاوید اقبال نےکہاہےکہ سفارش اور دھمکی نیب کے دروازے کے باہر ہی ختم ہو جاتی ہے،نیب کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ قانون کی حکمرانی پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے۔نیب کا مقصود کسی عمل کی تشہیر کرنا نہیں بلکہ متاثرین کے نقصان کا فوری ازالہ ہی پہلی فوقیت ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ پلی بارگین قانون کے تحت 2 سال کے کم ترین عرصہ میں ڈھائی ارب کی خطیر رقم ملزمان سے برآمد کروا کر ہزاروں متاثرین میں تقسیم کی گئی ہے، طبعی موت کہیں بھی آ سکتی ہے لیکن نیب کی حراست میں مبینہ اموات کا پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے۔نیب لاہوربیوروکے دورے کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ نیب کے خلاف دشنام طرازی کی گئی، نیب کیخلاف پروپیگنڈا بھی کیا گیا لیکن نیب کسی بھی دھونس و دھاندلی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف میرٹ پر کام جاری رکھے گا۔