کورونا سے مزید 48 اموات، 1772 نئے مریضوں کا اضافہ، کراچی میں کیسز بڑھنے لگے

January 21, 2021

کراچی، اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) ملک میں کورونا سے مزید48 افراد جاں بحق ہوگئے جسکے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 103 ہوگئی جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 ہوگئی24، گھنٹوں میں 39 ہزار 604 ٹیسٹ کئے گئے، 2046مریض مکمل صحت یاب ہوئے جبکہ 2 ہزار 368 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔سندھ میں گزشتہ 24؍ گھنٹوں کے دوران 13؍ مریض انتقال کر گئے جبکہ 1162نئے کیسزرپورٹ ہوئے جس میں سے973 کا تعلق کراچی سے ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 افراد کوروناسے جاں بحق ہوئے جن میں سے 44 افراد اسپتالوں میں جبکہ 4 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے، سندھ میں 17 اموات ، پنجاب میں 16 مریض، خیبر پختونخوا میں 8،بلوچستان میں ایک ، گلگت بلتستان میں ایک، آزاد کشمیر میں 2 مریض وائرس سے جاں بحق ہوئے۔