60 ارب ڈالر کا سی پیک منصوبہ روشن مستقبل کی ضمانت ہے، حکام

January 21, 2021

اسلام آباد (اے پی پی)60ارب ڈالر لاگت کا سی پیک منصوبہ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ایک پٹی ایک شاہراہ اقدام کے تحت سی پیک کا منصوبہ آئندہ برسوں میں عالمی منظر نامے کو یکسر تبدیل کردے گا۔سی پیک کے تحت خطے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوچکاہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق توانائی، انفرا اسٹرکچر،صنعت،تجارت، زراعت اور دیگر شعبوں میں انقلاب برپا کرتا یہ کثیر جہتی منصوبہ پاکستان کی معاشی، سماجی اور بین الاقوامی حیثیت کو مستحکم کرنے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔