کترینہ کیف کی بہن نے اپنی فلم کی پہلی جھلک جاری کردی

January 21, 2021

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ایزابیلا کیف کی فلم کی پہلی جھلک نے تہلکہ مچا دیا ہے، وہ اپنی فلم میں اداکار پلکت سمرت کے ہمراہ مرکزی کردار کرتی دکھائی دیں گی۔

ایزابیلا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ساتھی اداکار کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی فلم ’سسواگاتم خوش آمدید‘ کی پہلی جھلک جاری کی ہے۔

ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’نمستے، آداب، اب ہوگی آپ سے جلدی ملاقات۔‘


اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ ’وہ اپنی فلم کی پہلی جھلک شیئر کرنے پر انتہائی پرجوش ہیں۔‘